جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

پولیس اور کسٹم کی یوسف گوٹھ میں کارروائی، بھارتی گٹکا برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس اور کسٹم حکام نے یوسف گوٹھ میں مشترکا کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گٹکا، کپڑا، چھالیہ اور اسمگل ٹائر برآمد کرلیے۔

ڈائریکٹر کسٹم کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے کارروائی کے دوران 25 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا، رینجرز اہلکاروں نے گلشن معمار، گلستان جوہر میں کارروائیاں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے بلدیہ، سعودآباد، کورنگی انڈسٹریل ایریا، کھارادر، اتحاد ٹاؤن اور مدینہ کالونی میں بھی کارروائیاں کرکے مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل کراچی میں سی ٹی ڈی نے 6 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیے تھے، ملزمان لاشوں کو بوری میں ڈال کر شریف آباد پل پر پھینک دیا کرتے تھے۔

کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار

ایس ایس پی سی ٹی ڈی غلام سرور ابڑو کا کہنا ہے کہ ملزمان میں اسد اللہ خان عرف انقلابی اور محمد جان عرف جانو شامل ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان ایم کیو ایم لندن کے حماد صدیقی کے قریبی ساتھی ہیں، گرفتار افراد نے 6 افراد کو اغوا کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں